کرکٹ ورلڈ کپ: 04 شکستیں ہمارے ٹیلنٹ کی عکاس نہیں، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  گرانٹ بریڈ برن نے کرکٹ ورلڈکپ  2023 میں پاکستان کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کم وقت میں کی جانے والی تیاری  کو قرار دے دیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست نے قومی ٹیم کا مورال نہیں گرایا۔  بھارت کے خلاف اتنے زیادہ تماشائیوں کے درمیان میچ کھیلنا کھلاڑیوں کے لیے ایک زبردست تجربہ تھا کیوں کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے اتنے زیادہ تماشائیوں کے سامنے کبھی میچ نہیں کھیلا تھا، یہ تجربہ انہیں مستقبل میں فائدہ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہماری ٹیم کو مسلسل 04 میچوں میں شکست کا سامنا ہے لیکن ہم بنگلہ دیش کے خلاف بھرپور تیار ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن  نے کلکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس صورتحال میں ہیں جہاں ہم ہونا نہیں چاہتے تھے، ہمارا جس پر کنٹرول ہے وہ کریں گے۔ خواہش تھی کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نےکہا کہ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں ہیں، آئی سی سی رینکنگ سے فرق نہیں پڑتا کیوں کہ ہم بھارت اور ٹاپ ٹیموں سے نہیں کھیلتے، ہمیں کوالٹی کرکٹ کھیلنا ہوگی لیکن 04 شکستیں ہمارے ٹیلنٹ کی عکاس نہیں، ہم سب ایسی کارکردگی دینا چاہتے ہیں کہ قوم کو ہم پر فخر ہو، ہم نے اب تک اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، فینز سے پہلے ہم اپنی ہی توقعات پر ہی پورا نہیں اترے۔

جنوبی افریقہ سے شکست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ہارنے کے بعد کھلاڑی کافی افسردہ تھے،اگر اس میچ میں 300 رنز کرتے تو پاکستان جیت جاتا۔

گرانٹ بریڈ برن کا مزید  کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی تیاری 4 سال پہلے شروع ہونا چاہیے تھی، ہم نے 6 ماہ پہلے شروع کی، ان کنڈیشنز پر ہمارے پلیئرز پہلے نہیں کھیلے تاہم ہمیں بنگلا دیش کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، بطور حریف بنگلا دیش کی صلاحیتوں کا احترام کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں