سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی،’ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین غم و غصہ سے پھٹ پڑے

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آئے روز گھریلو تشدد کا کوئی نہ کوئی واقعہ سامنے آتا ہے اور اس کا شکار ہونے والوں میں اکثریت خواتین کی  ہوتی ہے جن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے تو کبھی آگ لگا دی جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے ان پر پٹرول چھڑکا اور ان کی سوتن نے انہیں آگ لگائی کیونکہ انہوں نے طلاق لینے اور گھر جانے سے انکار کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر خاتون کو آگ لگائے جانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس پر صارفین کی جانب سے شدید رد عمل اور مجرمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/MairaHashmi7/status/1719064600464015397?s=20

صحافی سعدیہ خالد لکھتی ہیں کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کل کو کسی بھی بیٹی کے ساتھ ایسے سلوک کی شرمناک داستان رقم نہ ہو۔

https://twitter.com/SadiasOfficial/status/1719192729949753534?s=20

شمسہ رحمانی لکھتی ہیں کہ پاکستان میں نہ تو یہ پہلا واقعہ ہے اور نہ آخری ہو گا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان مناظر کو دیکھنے اور بیان کرنے کے لیے بھی پتھر دل ہونا چاہیے، انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا ظلم کرنے والے انسان نہیں ہو سکتے اور سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ اس ظلم کو کسی نے روکا بھی نہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کتنی ظالم قوم ہیں۔

سعدیہ لکھتی ہیں کہ معاشرے میں ظلم اور درندگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ آج کل انسانوں سے بھی وحشت ہوتی ہے۔

ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں اور تماشا دیکھ رہے ہیں ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور سمری ٹرائل کر کے 15 روز میں فیصلہ سنایا جائے۔

 واضح رہے کہ خواتین پر تشدد کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں بہو کو آگ لگا دی گئی یا سسر اپنی بہو کو کھانا دیر سے دینے پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ امن منصوبے پر مثبت پیشرفت کا خیرمقدم، پاکستان کا مکمل عملدرآمد پر زور

ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کردیا

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد میں ’زیرو وائلیشن ڈے‘ مہم، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کا نیا باب، مریم نواز سے 30 رکنی کاروباری وفد کی اہم ملاقات

ویڈیو

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

براڈ پیک سانحہ: 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 7 کی تلاش جاری

نوجوان عالمی امن اور مکالمے کے سفیر بنیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا پیغام

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟