راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز : ٹریفک پلان جاری

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں یکم تا 12 مارچ تک کرکٹ میچز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران ٹڑیفک رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 347 افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا سات ڈی ایس پیز، 27 انسپکٹر، 206 ٹریفک وارڈنز اور107 ٹریفک اسسٹنٹ تعینات ہوں گے۔متبادل شاہراہوں پر ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹیموں کی آمد اور روانگی کے دوران مری روڈ فیض آباد تا ڈبل روڈ مکمل بند رہے گی۔اس دوران اسلام آباد سے آنیوالی ٹریفک فیض آباد سے بجانب ایکسپریس وےموڑی جائے گی۔

سی ٹی او نے بتایا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6th روڈ سے سید پور روڈ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ دوران میچ اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف بند ہو گی۔

اسلام آباد نائنتھ ایونیو سے آنیوالی ٹریفک براستہ فیض آباد ایکسپریس وے اور IJPروڈ سے متبادل راستوں سے راولپنڈی داخل ہوسکے گی۔کرکٹ میچ کے دوران ڈبل روڈ، نائنتھ ایونیو اسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ فیض آباد اسلام آباد داخل ہو سکے گی۔

شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے 3 جگہوں پر پارکنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔سول ایویشن گراﺅنڈ ،شہباز شریف پارک نزد شاہین چوک اور گریجویٹ ڈگری کالج سیٹلایٹ ٹاﺅن میں کروائی جائے گی۔

شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیم تک رسائی کے لئے شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ شہر میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی ٹریفک پولیس سے زیادہ شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے۔

رہنمائی کے لئے شاہراہوں پر متبادل روٹس اور پارکنگ کے حوالے سے آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کے آفیشل پیجز اور ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ با لمحہ آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟