پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھارتی مداح سرعام گھٹنوں کے بل معافی مانگنے پرمجبور

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر’ گوا ‘ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے والے ہوٹل مالک کو ہندو شدت پسندوں نے سرعام گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے ایک ٹریول وی لاگرداؤد اخونزادہ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، جس کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ’ یہ دیکھیں ! گوا میں بھارتی کس طرح پاکستان کی حمایت کرتے ہیں‘۔

 وی لاگر کو یہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے یقینا اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک بھارتی مسلمان سے کس قدر خطرناک سوال  پوچھ رہا ہے اور اس کا جواب مسلمان ہوٹل مالک کو کس قدر مہنگا پڑ سکتا ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وی لاگر ’ گوا ‘ کے ایک ہوٹل کے سامنے رکتا ہے جہاں ٹی وی پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ میچ چل رہا ہوتا ہے۔

وی لاگر ہوٹل کے مسلمان مالک سے پوچھتا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں کس کو سپورٹ کرتا ہے؟

ہوٹل کے مالک نے جواب دیا : ’’ پاکستان کو ، کیوں کہ یہ مسلمانوں کا علاقہ ہے۔‘‘

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انتہا پسند بھارتیوں کے ایک گروہ نے ہوٹل پر دھاوا بول دیا، اور اس کے مالک کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر سرعام معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ بعدازاں اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی انتہاپسندوں کا گروہ ہوٹل مالک کو بہ آواز بلند ’ بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگانے پر بھی مجبور کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی