نیب قوانین کا اطلاق ججوں پر بھی ہونا چاہیے، بلاول

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ججوں کی قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں بہت دلچسپی ہے، پتا نہیں ججوں کو نیب قانون میں کیا خوبی نظر آرہی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب قوانین کا اطلاق ججوں پر بھی ہونا چاہیے، چاہے وہ حاضر سروس ہوں یا ریٹائرڈ، نیب قوانین میں یہ ترمیم وہ خود پیش کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا نیب سیاسی انجینئرنگ، غیر جمہوری قوتوں کو جگہ دینے کے لیے بنا، اس ادارےکو بند کرنا چاہیے، کرپشن ہر جگہ ہے، پارلیمان میں بھی ہے اور عدلیہ میں بھی ہو گی، ہر پاکستانی پر ایک ہی قانون لاگو ہونا چاہیے۔

مقدس گائے والا نظام نہیں چلنے دیں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ دہرے معیارات پر چل رہی ہے جس کا دفاع نہیں کر سکتے، مقدس گائے والی قانون سازی ہم کب تک کریں؟ مقدس گائے والا نظام نہیں چلنے دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا ماضی میں جس کی حکومت آتی تھی وہ مخالفین کو جیل بھجواتے تھے پھر ان کے کام رکواتے تھے، 2008 سے 2013 تک وہ پہلا دور تھا پی پی نے کوئی کام شروع کیا تو ن لیگ نے وہ کام ہونے دیا، اسی لیے سی پیک آج بھی چل رہا ہے، ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو دہشت گردوں کوبھی فائدہ ہو گا۔

کیا عوام آئین کھائیں گے

ان کا کہنا تھا اس وقت ہم بہت سے مسائل کا شکار ہیں، عام آدمی کو زندگی گزارنے میں بہت مشکلات ہیں، ملک میں ایسا معاشی بحران ہے جو کبھی نہیں دیکھا، معاشی بحران ہو گا تو کیا عوام آئین کھائیں گے، پاکستان کی جمہوریت کو آج جو نقصان ہو رہا ہے اس کے نتائج کل سامنے آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا لاڑکانہ کا وزیراعظم ہو تو پھانسی پر چڑھا دیا جاتا ہے، ایک زمان پارک کا بھی وزیراعظم تھا، ٹانگ میں تکلیف تھی تو ایک ہفتہ عدالت انتظار کرے۔

دو آمروں کا مقابلہ کیا

زمان پارک کا وزیراعظم ہو تو جج صاحبان اپنا ہی مذاق بنا رہے ہیں، ہم اس انتظار میں ہیں کہ قائد عوام کے ساتھ انصاف ہو، عوام آج بھی پارلیمان اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا پی پی نے دو آمروں کا مقابلہ کیا، سلیکٹڈ کو بھی گھر بھیجا، ہم نے دوغلے نظام کا مقابلہ، جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے، آئین ہم نے بچایا تھا ہم ہی بچائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا