پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب (سی ٹی ڈی) نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 179 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔ اس دوران ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد پکڑے گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں، پاکپتن سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ندیم پکڑا گیا جبکہ دیگر شہروں سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے ناموں سے ہوئی، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 آئی ای ڈی بم، پرائماکارڈ، 5 ڈیٹونیٹرز، 2ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 769 کومبنگ آپریشنز کے دوران 82 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 31 ہزار سے زیادہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ