15 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو سکتی ہے؟

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا ہے اور اب خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے، برنٹ خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، اکتوبر میں خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر 20 دنوں میں 275 سے بڑھ کر 287.2 روپے ہو گئی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں زیادہ کمی اور ڈالر کی قدر میں قدرے اضافے کے پیش نظر تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں کچھ کمی کے بعد ایسا نظر آتا ہے کہ 15 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہوا بھی تو معمولی سا ہوگا، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزارت خزانہ 15 نومبر کو کرے گی۔

ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا، انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے سے کم ہو کر 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہو گیا تھا تاہم اب دوبارہ ڈالر کی قیمت 287 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکومت نے ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی۔

تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے معلوم ہوتا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا تاہم خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات زیادہ روشن نظر آتے ہیں۔

حکومت نے 15 اکتوبر کو جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا، اس وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے تھی جو کہ اب 287 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب 15 اکتوبر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کے قریب تھی جو 92 ڈالر تک چلی گئی ہے جو اب 81 ڈالر تک آ گئی ہے۔

نگراں حکومت نے 31 اکتوبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا تھا، اس وقت پیٹرول کی قیمت 283.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت 303.18 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

نگراں حکومت ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپی 83 پیسے کا اضافہ کرچکی ہے، پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق اس وقت حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 22 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی اور 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، تاہم فی الحال جنرل سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی