پیوٹن کو ان کے قریبی ساتھی ہی قتل کریں گے، یوکرینی صدر کا دعویٰ

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک دن ان کے قریبی ساتھی ہی قتل کر یں گے۔

یہ دعویٰ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک دستاویزی فلم میں بات کرتے ہوئے کیا۔

ائیر نامی دستاویزی فلم کو یوکرین پر روسی حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔

دستاویزی فلم میں بات کرتے ہوئے ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ روسی صدر کی قیادت کی کمزوری کا دور جلد آئے گا جس کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی ان کے خلاف اقدام کریں گے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ’ یقیناً وہ لمحہ آئے گا جب پیوٹن حکومت کی کمزوری کے اثرات روس کے اندر محسوس کیے جائیں گے اور پھر شکاری ہی شکاری کو شکار کریں گے۔ یہ شکاری ایک قاتل کو مارنے کی وجہ دریافت کریں گے۔ مگر ایسا کب ہوگا، میں نہیں جانتا ‘۔

یوکرینی صدر زیلینسکی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے حامی اندرونی حلقے میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میدان جنگ سے فوجیوں کی شکایات اور رونے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد روسی صدر کے قریبی ساتھیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے 26 فروری کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جزیرہ نما کریمیا کا کنٹرول یوکرین کو واپس ملنا جنگ کے اختتام کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہماری سرزمین ہے، جہاں کے لوگ اور تاریخ ہماری ہے، ہم ملک کے ہر کونے میں یوکرینی پرچم لہرائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا میں طوفانی گرمی، بیس بال لیگ کے 2 اہم میچز منسوخ

نیویارک میئر ظہران ممدانی فوجی اہلکار کی آخری رسومات میں نظر انداز، شدید برہمی میں گھر واپس لوٹ گئے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟