جی میل کے نئے سرچ فیچر کو متعارف کرا دیا گیا

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ جی میل کو استعمال کرتے ہیں اور ان باکس میں ہزاروں ای میلز موجود ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس سروس میں سرچنگ کو بہتر کردیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب جی میل میں ای میلز سرچ پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔

اکثر صارفین کو ان باکس میں ضروری ای میلز کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جی میل میں ایک سرچ فیچر جولائی میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اب جی میل میں اس سرچ فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس سے ای میلز کو تلاش کرنا زیادہ آسان ہوجائے گا۔

درحقیقت ناموں اور کانٹیکیٹ انفارمیشن کو ڈھونڈنا اب بہت آسان کردیا گیا ہے۔

صارفین اس نئے فیچر سے سرچ رزلٹ میں فرق بھی محسوس کرسکیں گے۔

گوگل کے مطابق اب جی میل سرچ میں ماضی کی سرچنگ سرگرمیوں کو بھی مدنظر رکھے جائے گا یعنی رزلٹس ماضی میں کی جانے والی سرچ کے مطابق نظر آئیں گے۔

ای میل سرچ ٹول سرچ بار سے باہر بھی سرگرمیوں کو یاد رکھے گا، جیسے آپ نے کسی فرد سے جی میل پر کتنی بار رابطہ کیا، جس کے مطابق سرچ رزلٹس نظر آئیں گے۔

گوگل کو توقع ہے کہ اس تبدیلی سے صارفین کے لیے جی میل سرچ زیادہ مددگار ثابت ہوگی۔

یہ فیچر جی میل کے ویب ورژن کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور موبائل ایپ میں دستیاب نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ پہلے گوگل نے بتایا تھا کہ جی میل سرچ کے لیے اب مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز