نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، سابق وزیراعلیٰ جام کمال مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 2 روزہ دورے کے موقع پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

کوئٹہ میں میاں محمد نواز شریف مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

نواز شریف کی نجی ہوٹل میں آمد پر ہوٹل کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے لیڈر کے حق میں نعرے لگا رہی تھی۔

سابق وزیر اعظم کے ہمراہ  مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی تھیں۔

ہوٹل پہنچنے پر نوازشریف سے صحافیوں نے سوالات کرنے کی کوشش کی تاہم سابق وزیراعظم نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

جام کمال آج مسلم لیگ ن میں شامل ہوں گے

سابق وزیراعلیٰ جام کمال نواز شریف سے ملاقات کے لیے نجی ہوٹل پہنچ گئے، اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا ’آج آپ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟‘ جام کمال کا کہنا تھا’ جی ! آج میاں صاحب سے ملاقات ہے، 6 بجے باقاعدہ اعلان کریں گے‘۔

جام کمال کا کہنا  تھا ’کوشش ہے ایک بہتر ٹیم بنا کر بلوچستان کو آگے لے کر جائیں، بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تھے، بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو دوبارہ فعال کرنے کا کریڈٹ جعفر خان مندوخیل کو جاتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو ہمیشہ امید رہی ہے کہ وفاقی جماعتیں صوبے کی طرف توجہ دیں، اب امید ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی