’زبان پھسل گئی تھی‘: سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اپنے الفاظ پر معذرت کر لی

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایشوریہ رائے کا حوالہ دے کر دی گئی مثال پر معذرت کر لی۔

عبدالرزاق نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں کوئی اور مثال دینا چاہتا تھا مگر زبان پھسل گئی جس پر معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ایک مباحثے کے دوران کہا تھا کہ اگر آپ کی سوچ یہ ہے کہ میں ایشوریہ رائے کے ساتھ اس وجہ سے شادی کروں کہ وہاں سے بڑا نیک اور پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی بھی نہیں ہوتا، آپ کو پہلے نیت اپنی ٹھیک کرنا پڑی گی۔

عبدالرزاق نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جب نیتیں ہی صاف نہ ہوں تو نتیجہ کیسے اچھا آ سکتا ہے؟۔

گفتگو کے دوران عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ میں نیت کی بات کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پتا تھا کہ ہمارے کپتان یونس خان کی نیت بہت اچھی ہے، اس چیز نے مجھے اعتماد دیا اور میں نے ڈلیور بھی کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی اور کھلاڑیوں کی یہاں بڑی باتیں چل رہی ہیں، ہماری نیت ہی نہیں ہے کہ کسی چیز کو بہتر کیا جائے۔

عبدالرزاق کی ایشوریہ رائے کے حوالے سے مثال پر شاہد آفریدی اور عمر گل سابق کرکٹر کو روکنے یا مذمت کرنے کے بجائے ہنستے اور تالیاں بجاتے نظر آئے۔

اس تناظر میں عبد الرزاق کے بیان کے ساتھ ساتھ شاہد آفریدی اور عمر گل کے کردار کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد سابق آل راؤنڈر نے اپنے الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے کہ دراصل وہ کوئی اور مثال دینا چاہتا تھے مگر زبان پھسل گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟