گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد قتل

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

واقعہ پیپلز کالونی کے علاقہ کشمیر روڈ پر پیش آیا جہاں 4 نقاب پوش نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، رانا افتخار عرف کھاری کی مہر گروپ سے دشمنی تھی، فائرنگ کے دوران رانا افتخار عرف کھاری بھی مارا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نقاب پوش افرد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکاندار دکانیں بند کرکے بھاگ گئے۔

مقتولین کے ساتھی جب موقع پر پہنچے تو مشتعل ہوکر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں