سپریم کورٹ نے عدالتی نظام کی بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی نظام کی بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالتوں میں مقدمات کو کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کر کے، مقدمات کی سماعت کے نظام کو خود کار بنانے اور عدالتی ریکارڈ تک رسائی کے لیے موبائل ایپلیکیشن کی تیاری کے لیے، چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کمیٹی کے سربراہ جبکہ جسٹس محمد علی مظہر رکن ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائیکورٹس اور وفاقی شرعی عدالت سے بھی کمیٹی کے ارکان شامل کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمیٹی کا مقصد پاکستان میں عدالتی نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ عدالتی نظام کو ڈیجیٹلائز کر کے نہ صرف ایک دوسرے سے منسلک اور مربوط کیا جائے گا بلکہ قانونی معاملات پر ریسرچ کے لیے مصنوعی ذہانت کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔

کمیٹی نظام انصاف میں سرعت اور بہتری لانے کے لیے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ایک منصوبہ تیار کرے گی۔

سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ سمجھتے ہیں، پاکستان میں نظام انصاف کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے اور پاکستان کے نظام انصاف کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، جدید تربیتی پروگرام اور بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔

نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی ہے جس کے سربراہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی ہیں۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا مقصد پاکستان میں نظام انصاف کی بہتری اور معیار کو بہتر کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم