اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز کے استعفے منظوری کا نوٹیفکیشن معطل: ضمنی انتخابات رک گئے

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے روک دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد سے ارکان قومی اسمبلی کی الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے استعفے منظور نہیں ہو رہے۔ اب آپ کہہ رہے غلط منظور ہوئے۔

وکیل علی ظفر کا کہنا تھا تحریک انصاف کے ارکان واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے ممبران کے استعفوں کے نوٹیفکیشن معطل کر رکھے ہیں۔

اسلام آباد کے تین ممبران کی حد تک ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز