عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی رہیں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن آج فیصلہ کرے گا

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے پارٹی چیئرمین رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن آج کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت آج مقرر کر رکھی ہے۔ فیصلہ آج ہوگا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین کا عہدہ برقرار رکھیں گے یا نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ عمران خان کے وکیل کیس میں اپنا جواب جمع کرائیں گے۔

درخواست ایک شہری خالد محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سابق وزیراعظم کو پارٹی قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ رواں برس اگست میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

مقامی عدالت نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات چھپانے پر الیکشن کمیشن کی شکایت پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

جج ہمایوں دلاور خان کی سربراہی میں عدالت نے انہیں جان بوجھ کر قومی خزانے سے حاصل ہونے والے فوائد کو چھپا کر بدعنوانی کا مرتکب پایا تھا۔ اسی دن عمران خان کو لاہور کے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت 5 سال کے لیے کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز رہنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!