الیکشن کمیشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مئی تک انتخابات کرانے پر غور

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز کے دوران انتخابات منعقد کروانے سے متعلق فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک بار پھر متحرک ہوچکا ہے اور اطلاعات کے بعد اپریل کے آخر یا مئی کے اوائل میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جمعرات کو ہوئے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس آج (جمعہ ) پھر ہوگا اور انتخابات بارے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے صدر مملکت سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ پر جب کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر گورنر سے مشاورت کرے گا۔

انتخابات اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن میں ممکن نہیں ہو سکیں گے جب کہ صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تاریخ کا اعلان ہونے کے 54 میں بھی ممکن نہیں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن رمضان اور عید الفطر کے بعد کسی تاریخ کی تجویز پیش کر سکتا ہے۔ تاریخ کے ممکنہ آپشنز اپریل کے آخری ہفتے یا مئی کے اوائل میں ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق دیگر فریقین کے ساتھ رابطے کا مرحلہ دونوں صوبوں میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد آئے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے یکم مارچ کو انتخابات پر ازخود ںوٹس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 90 روز میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟