’منتخب وزیراعظم کو نااہل کرنے کے لیے بنائے گئے مقدمات انجام کو پہنچ گئے‘

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں بریت پر نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف ایک بار پھر کامیاب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کے لیے بنائے گئے جھوٹے مقدمات بالآخر انجام کو پہنچ گئے۔

شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ضائع ہونے والے 7 سالوں میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر رک گیا۔ اب ایک بار پھر قائد ن لیگ کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا ہے۔

اس سے قبل حال ہی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی نوازشریف کو بری کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم