بی این پی کے رہنما ملک عبدالولی کاکڑ گورنر بلوچستان مقرر

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اس وقت 13 اپریل 2022 سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے 64 سالہ عبدالولی کاکڑ کی بحیثیت گورنر بلوچستان تعیناتی کی سمری صدر کو ارسال کردی ہے۔

1958 میں کچلاک کے سیاسی گھرانے ملک عبدالعلی کاکڑ کے یہاں پیدا ہونیوالے ملک عبدالعلی کاکڑ نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول کچلاک سے حاصل کی اور سائنس کالج کوئٹہ سے ایف ایس سی کرنے کے بعد ڈگری کالج سے انجینئرنگ اور پھر بلوچستان یونیورسٹی سے  1984میں سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا ۔

عملی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے ورلڈ بنک کے ایک پروجیکٹ میں کام کیا لیکن والد کے اصرار پر باقاعدہ طور پر سیاست میں شریک ہوئے۔ بعد میں خان عبدالولی خان ، خان عبدالصمد خان شہید ، میر غوث بخش بزنجو اورسردار عطاءمنگل کے ساتھ مل کر ملکی سیاست میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔

اس دوران ضیاءالحق کے مارشل لا کے دوران ملک عبدالولی کاکڑ کو مچھ جیل میں رکھا گیا۔ 1996 میں پاکستا ن نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل یوتھ موومنٹ کے انضمام کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی نے جنم لیا۔ جس کے مرکزی صدر سردار عطاءاللہ مینگل اور ملک عبدالولی کاکڑ جونیئر نائب صدر منتخب ہوئے ۔

ملک عبدالولی کاکڑ اس وقت سے بلوچستان نیشنل پارٹی سے نہ صرف وابستہ رہے بلکہ سردار اختر جان مینگل کی بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث زیادہ تر وقت پارٹی کی سربراہی ملک عبدالولی کاکڑ نے بطور قائمقام مرکزی صدر سھنبالی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟