سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی اوپن سماعت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا۔ جوڈیشل کونسل کے پانچوں ارکان نے اوپن سماعت کی درخواست کو منظور کیا۔

اس سے قبل جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں جسٹس مظاہر نقوی کیجانب سے جوڈیشل کونسل کو خط لکھا گیا تھا۔

جسٹس مظاہر علی نقوی نے خط میں لکھا کہ شوکت عزیز صدیقی کیس میں سپریم کورٹ نے جوڈیشل کونسل کی کھلی سماعت کا حق تسلیم کیا ہے، میری درخواست ہے میرے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی کی کھلی سماعت کی جائے۔

خط کے مطابق انہوں نے لکھا کہ آئین پاکستان مجھے کھلی سماعت کا حق دیتا ہے، میں نے جوڈیشل کونسل کی تشکیل پراعتراضات اٹھائے ہیں، کونسل کے ان کیمرہ اجلاس کی وجہ سے میرا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کونسل کارروائی کی وجہ سے مجھے تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شفاف ٹرائل کا تقاضا ہے کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے خط کے ذریعے استدعا کی کہ جب تک میری درخواستوں پر فیصلہ نہیں آتا تب تک جوڈیشل کونسل کی کارروائی روک دی جائے۔ میری جوڈیشل کونسل کے سامنے متعدد درخواستیں زیر التواء ہیں۔

لکھے گئے خط کے مطابق انہوں نے کہا کہ 13 نومبر کو میں نے نوٹس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، میری دونوں درخواستیں 15 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف اس وقت سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی چل رہی ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے گزشتہ روز معمول کے مقدمات کی سماعت میں بینچ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے موقف اختیار کیا تھا کہ جسٹس جمال مندوخیل میری آئینی درخواستیں سننے والے بینچ میں شامل ہیں، ایسی صورتحال میں ایک ساتھ بینچ میں بیٹھنا مناسب نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں