ایشین کانٹی نینٹل کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والے کلائمبر کون ہیں؟

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں جاری کلائمبنگ ایشین کانٹی نینٹل کپ میں گلگت سے تعلق رکھنے والے فضل ودود نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں انٹرنیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور سعودی حکومت کے تعاون سے جاری ایشین کانٹیننٹل کپ کے کلائمبنگ کھیل جاری ہے۔ جس میں فضل ودود اور ساتھی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ جبکہ ان کے ہمراہ چار اور کھلاڑی بھی ہیں۔

گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ میں فضل ودود اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور سیمی فائنل تک پہنچ گئے۔

فضل ودود سپیڈ کلائمبنگ کے علاوہ اسکیئنگ میں بھی ملکی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2017 میں بھارتی حریف کھلاڑی کو شکست دیکر اسکیئنگ میں گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں۔

فضل ودود سعودی عرب میں جاری کلائمبنگ ایشیئن کپ میں فائنل تک پہنچنے اور ملک کے لیے اعزاز حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں، وی نیوز سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ وہ لیڈ اینڈ بولڈر ایونٹ میں ساتھیوں کے ہمراہ ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔

’ابتدائی مرحلہ گزر گیا ہے اور سیمی فائنل میں بھی پورے جوش کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہوں، شائقین کھیل کا بہت زبردست تعاون ہمارے ساتھ ہے اور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ انشاء اللہ ایشین کپ کو پاکستان لانے کی پوری کوشش کریں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp