وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حمایت کے اظہار کا خیرمقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر اپنے ممالک اور پورے خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ملین ڈالرز کے عوض ایلون مسک سے صلح کرلی
وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت‘ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی کو ٹالنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار امن ہی عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیادی ضرورت ہے۔
Deeply appreciate President Donald Trump’s kind words of support on the signing of the Makkah Joint Defence Agreement.
Together with the brotherly Kingdom of Saudi Arabia and the Republic of Turkiye, Pakistan will continue to play a constructive role in ensuring the defence of… pic.twitter.com/qdemVBYkLq
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 17, 2026
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے ممالک کے باہمی اتحاد اور دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کی جانب ’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم‘ قرار دیا تھا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، آبنائے ہرمز جلد کھل جائےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر کے مطابق معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک متحد ہو رہے ہیں اور اب زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کر سکیں گے۔ ٹرمپ نے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد بھی دی۔














