آرمی چیف سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز المتائر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور بشمول سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں معزز مہمان نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال کے تناظر میں فوجی تربیت بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دی گئی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے مہمان شخصیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے تعلقات ہیں، پاکستان ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

قبل ازیں معزز مہمان کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز