‎سندھ پولیس کے لیے الیکٹرانک شیٹ عملی طور پر متعارف کروا دی گئی

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ پولیس کے انتظامی امور میں جدت متعارف کرانے کے لیے پولیس ملازمین کے جملہ کوائف بشمول تقرریوں، تبادلوں، معطلی،تنزلی یا میجر و مائنر پنشمنٹس کوالیکٹرانک شیٹ پر منتقل کرنیکی ضرورت اور آئندہ آنیوالے وقتوں میں اسکی افادیت اور قابل عمل بنانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مسائل سے متعلق براہِ راست درخواست کی سہولت

اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ پولیس سیدپیرمحمدشاہ نے الیکٹرانک شیٹ ایپلیکیشن پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس جدید اور آسان میکنزم کے ذریعے فقط ای شیٹ ایپ کےذریعے پولیس ملازمین خود کو لاحق مختلف مسائل و مشکلات کے ازالے کے لیے براہ راست درخواست دے سکیں گے۔

اس ایپ کی بدولت دور درازکےعلاقوں میں رہائش پذیر یا ایسے مقامات پر ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین کو بھی اپنے متعلقہ دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیںگے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ سے پولیس افسران اور جوانوں کے مابین روابط بھی مذید تقویت پائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ای شیٹ ایپ کو ساؤتھ زون اور ایس ایس یو میں تجرباتی طور پر متعارف کیا گیا، جس سے ساؤتھ زون اور ایس ایس یو کے انتظامی معاملات تقریباً 90 فیصد تک حل ہوگئے۔

درخواست افسر بالا تک پہنچنے کا خودکار نظام

انہوں نے بتایا کہ ایپ کی اہمیت اور افادیت کے گراف کو دیکھتے ہوئے اب اس ایپ کو سندھ بھر کے تمام اضلاع کی پولیس کے لیے عام کیا جارہا ہے۔ اس ایپ پر فاروڈ کی گئی درخواست پر اگر متعلقہ افسر نے 15 یوم کے اندر اقدامات نہ کیے  تو درخواست خودکار نظام کے تحت بالا افسران تک چلی جائیگی۔

ایپ کی خصوصیات کے تحت درخواست دہندہ کو اسکی شکایت کے اسٹیٹس سے بھی خودکار نظام مطلع کرتا رہے گا اور درخواست دہندہ اگر چاہے تو وہ خود بھی ٹریکنگ کے ذریعے اپنی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کرسکتا ہے۔

سوا لاکھ کے قریب اسٹاف کا ڈیٹا ڈیجٹلائزڈ ہوجائے گا

انہوں نے بتایا کہ ای شیٹ ایپ کے ذریعے سوالاکھ کے قریب اسٹاف کا ڈیٹا ڈیجٹلائزڈ ہوجائیگا، جبکہ اس ایپ میں ضلعی افسران اور ان کی ٹیمز کے لیے واٹس ایپ جیسی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

تربیتی عمل کا آغاز

‎انہوں نے بتایا کہ ایچ آر آئی ایم ایس (HRMIS) پر کام کرنیوالے 500 کے اسٹاف کی بالترتیب 50،50 کے حساب سے تربیت کے عمل کا آغاز ہونے جارہا ہے، بعدازاں ان ٹرینیز افراد کی مدد سے پولیس اہلکاروں کو بھی تربیت دی جائیگی اور انہیں ای شیٹ ایپ کے استعمال کا ماہر بنایا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ ای شیٹ ایپ گوگل اور آئی اوز سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

الیکٹرانک شیٹ کو جلد از جلد قابل عمل بنانے کی ہدایت

‎آئی جی سندھ نے الیکٹرانک شیٹ کو جلد سے جلد سندھ پولیس کے ملازمین کے لیے قابل عمل بنانیکی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیسنگ کے انتظامی امور کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے فیلڈ اور دفاتر میں کام کرنیوالے پولیس ملازمین کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی جن سے تفویض کردہ فرائض اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مذید بہتری لاسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی