وکیل کے کوٹ کی جیب میں سام سنگ کا موبائل اچانک پھٹ گیا

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کچہری میں ایک وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا جس سے وکیل کا کوٹ اور موبائل دونوں جل گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی ثاقب بشیر نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اس واقعے کے بارے میں بتایا ہے۔

ثاقب بشیر نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں موجود ایک وکیل کی جیب میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا، جس کے بعد موبائل جلتے ہوئے سے دھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا، کوٹ کے جس حصے میں موبائل تھا وہ مکمل جل گیا جبکہ موبائل بھی مکمل طور پر جل گیا۔

اس انوکھے واقعے کو دیکھ کر اسلام آباد کچہری میں موجود وکلا بھی حیران رہ گئے۔

وکیل نے بتایا ہے کہ انہوں نے رات کو موبائل مکمل چارج کیا تھا، جس وقت موبائل پھٹا اُس وقت موبائل کے ساتھ  پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا۔ وکیل نے بتایا کہ انہوں نے موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا کہ اچانک محسوس ہوا کہ دھواں اٹھ رہا ہے۔

ایک اور صحافی فیاض محمود نے بھی اپنے ایکس پیغام میں بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں ایک وکیل کی جیب میں سام سنگ موبائل پھٹ گیا، جس سے موبائل اور وکیل کا کوٹ جل گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں