پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے، پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ان کو جسم کے دائیں جانب درد کی شکایت ہوئی ہے۔

فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے پہلے ٹیسٹ کے دوران اپنے جسم کے بائیں جانب تکلیف کی شکایت کی۔ ان کی شکایت کے بعد ٹیسٹ میچ کے بعد خرم شہزاد کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق میڈیکل پینل کی ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد خرم شہزاد کی انجری سے متعلق مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوران پاکستانی پیسر خرم شہزاد کی گیند لگنے سے آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین زخمی ہوگئے، ان کی انگلی کا اسکین کروایا جائے گا۔

واضح رہے خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈٰبیو کرتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے مجموعی طور پر 8 آسٹریلین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ خرم شہزاد اور عامر جمال پاکستان کی 71سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ڈیبیو کرنے والے بولرز ہیں جنہوں نے ایک ہی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے پرتھ میں ہونے والے دی ویسٹ ٹیسٹ میں خرم شہزاد کی گیند پر آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹر مارنس لبوشین کی انگلی پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد انہیں انگلی کے اسکین کے لیے بھیج دیا گیا۔

چوٹ لگنے کے بعد ڈاکٹرز اور فزیوتھراپسٹ نے انہیں طبی امداد دی اور لبوشین نے بیٹنگ جاری رکھی تھی، تاہم وہ جلد ہی خرم کی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟