امتحان 90 سیکنڈ پہلے ختم ہونے پر طلبا نے حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا میں طلبا کے ایک گروپ نے کالج میں داخلے کے لے امتحان 90 سیکنڈ پہلے ختم ہونے پر حکومت کے خلاف مقدمہ کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا میں امتحان 90 منٹ قبل ختم کرنے پر حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے طلبا کے گروپ نے حکومت سے امتحان دینے والے ہر طالب علم کو 20 ملین وون (15400 امریکی ڈالر یا 12000 پاؤنڈ) ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو امتحان میں دوبارہ شامل ہونے کی مقررہ فیس اور سال کی پڑھائی کی لاگت ہے۔

طلبا کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس غلطی نے طلبا کے باقی امتحانات کو متاثر کیا ہے، جنوبی کوریا میں یہ داخلہ ٹیسٹ جسے Suneung کے نام سے جانا جاتا ہے، 8گھنٹے کی میراتھن ہے جس میں متعدد مضامین میں یکے بعد دیگرے پیپرز ہوتے ہیں، یہ جنوبی کوریا کا مشکل ترین امتحان ہے۔

یہ امتحان نہ صرف یونیورسٹی کی تقرریوں اور ملازمتوں بلکہ مستقبل کا بھی تعین کرتا ہے۔ طلبا کی توجہ مرکوز کرنے میں مدد کے لیے کئی اقدامات سالانہ تقریب کے دوران کیے جاتے ہیں جیسے کہ ملک کی فضائی حدود کو بند کرنا اور اسٹاک مارکیٹ کے کھلنے میں تاخیر کرنا۔

اس سال کے امتحان کے نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے گئے تھے، کم از کم 39 طلبا کی طرف سے منگل کو دائر کیے گئے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دارالحکومت سیئول میں امتحان کے پہلے مضمون ’کورین‘ کے دوران امتحان گاہ میں 90 سیکنڈ پہلے گھنٹی بجا دی گئی۔

اس موقع پر بعض طلبا نے فوری طور پر احتجاج کیا لیکن سپروائزر نے اس کے باوجود ان سے پیپرز لے لیے۔ اساتذہ کو اگلا سیشن شروع ہونے سے پہلے غلطی کا احساس ہوا اور کھانے کے وقفے کے دوران ڈیڑھ منٹ پیچھے کر دیا لیکن اس دوران طلبا اپنے کاغذات پر رہ جانے والے خالی کالموں ہی کو نشان زد کر سکتے تھے اور انہیں موجودہ جوابات کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

 طلبا نے کہا ہے کہ وہ اتنے پریشان ہیں کہ وہ باقی امتحان پر توجہ نہ دے سکتے، بعض طلبا مبینہ طور پر ہار مان کر گھر لوٹ گئے۔ طلبا کے وکیل کم ووسک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی حکام نے معافی نہیں مانگی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جنوبی کوریا میں طلبا نے بہت جلدی گھنٹی بجانے پر مقدمہ دائر کیا ہو۔ اپریل میں، سیئول کی ایک عدالت نے ان طلبا کو 7 ملین وون ($5,250؛ £4,200) سے نوازا جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 Suneung کے امتحان میں امتحان ختم ہونے کی گھنٹی تقریباً 2 منٹ پہلے بجی۔

امتحان مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنے پر دیگر ممالک میں جنوبی کوریا سے بھی سخت سزا ہے، 2012 میں چین کے صوبے ہنان میں ایک استاد کو ملک کے نیشنل کالج کے داخلے کے امتحان کے دوران 4منٹ اور 48 سیکنڈ پہلے گھنٹی بجانے پر ایک سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!