ترکیہ زلزلہ: دہشت ناک آفٹرشاکس کا سلسلہ تاحال جاری

اتوار 5 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلہ کے بعد سے اب تک خاصی بڑی تعداد میں زلزلوں اور آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

ترک انادولو ایجنسی نے ملک کی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پیش کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسی نے 6 فروری سے تا حال ترکیہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں آنے والے زلزلوں اور آفٹر شاکس ہولناک تعداد کا اعلان کیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے ہفتہ کو بتایا گیا کہ اس کے ماہرین نے 6 فروری سے اب تک ترکیہ اور اس کے ارد گرد تقریباً 13 ہزار زلزلوں اور آفٹر شاکس ریکارڈ کیے ہیں۔

یاد رہے کہ 6 فروری کوجنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 7اعشاریہ7 اور 7اعشاریہ 6 کی شدت کے 2 زلزلے آئے تھے جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شدید نوعیت کے آفٹر شاکس آچکے ہیں

ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلہ کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد نے جان کی بازی ہاری اور ہزاروں عمارتیں منہدم ہونے سے بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی ہے جس سے اربوں ڈالر زکا نقصان بھی ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور : مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، حکومتی پالیسیوں کی واپسی کا مطالبہ

ریاستی ووٹر فہرستوں پر وفاقی کنٹرول کی کوشش پھر ناکام، ٹرمپ انتظامیہ کوعدالت میں مسلسل 21 ویں شکست

سندھ میں اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار، نوٹیفکیشن جاری

امریکی ویزا پالیسی میں نئی تبدیلی، غیر ملکی صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا فیصلہ

پاکستانی اسپنر نعمان علی لنکا شائر کا حصہ بن گئے، کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟