سنجو بابا ہیرا پھیری3 میں مختلف کردار نبھائیں گے

اتوار 5 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم سیریز ہیرا پھیری 3 کی کاسٹ میں اداکار سنجے دت کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت فلم کے مرکزی کرداروں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی عکس بندی کا آغاز بھارتی شہر ممبئی میں 21 فروری سے ہو گا جس میں سنجے دت بھی موجود ہوں گے۔
سنجے دت اس سے قبل ہیرا پھیری ے گزشتہ 2 سیکوئلز میں شامل نہیں تھے تاہم اس مرتبہ انہیں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
دلچسب بات یہ ہے کہ سنجے دت اس مرتبہ ایک نئے رول کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے اور گینگسٹر کا کردار کرنے والے اداکار روی کشن کے بھائی کے طور پر اداکاری کریں گے۔
سنجے دت کو فلم میں شامل کرنے کے لیے کئی ماہ پہلے سے ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔
واضح رہے کہ فلم ہیرا پھیری پہلی مرتبہ سنہ 2000 میں ریلیز کی گئی تھی جس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کا سیکوئل پھر ہیرا پھیری سنہ 2006 میں ریلیز کیا گیا۔ پہلے دونوں سیکوئلز میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!