ملک بھر سے کتنے ہزار جعلی نوٹ پکڑے گئے؟

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 2 سال قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف بینکوں نے ملک بھر سے 35 ہزار جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے ہیں، 20 ہزار جعلی نوٹس مارکیٹوں میں گردش کرتے پکڑے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے ملک زیرگردش جعلی کرنسی نوٹوں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایف آئی اے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادراوں نے رواں سال 25 ہزار مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے ہیں۔

قادر بخش کے مطابق گزشتہ 2 سال میں ملک بھر میں زیرگردش جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مخلتف بینکوں سے مجموعی طور پر 35 ہزار کی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ رواں برس جمع کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 سال سے جعلی نوٹوں کی تعداد تقریبا برابر ہے، جعلی نوٹوں میں 60 سے 70 فیصد نوٹ 1 ہزار روپے کا پکڑا گیا ہے، ملک بھر میں گزشتہ 1 سال سے کسی بھی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کی شکایت اسٹیٹ بینک کو نہیں کی گئی۔

ڈائریکٹر فنانس نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کے حوالے سے ای میل ایڈریس دیا ہوا ہے، کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے پرکرنسی نوٹ مالیٹ کا 100 فیصد جرمانہ کیا جائے گا، بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گیے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!