عالمی بینک نے رواں سال پاکستان میں معاشی شرح 1.7 فیصد تک بڑھنے کی پیش گوئی کردی

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی بینک نے عالمی اقتصادی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں معاشی شرح 1.7 فیصد تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مانیٹری پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ عالمی اقتصادی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں انتخابات کی غیر یقینی صورتحال نے نجی شعبے کی سرگرمیوں کو نقصان پہنچایا ہے، الیکشن کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی ترقی کی شرح سست رہی، رپورٹ میں انتخابات سے متعلق بھی ذکر کیا گیا کہ انتخابات معیشت پر اثرانداز ہوتے ہیں اور انتخابات میں سے پہلے اخراجات میں اضافہ معیشت کو کمزور کرتا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری سست ہے، اور دسمبر میں پاکستان میں روپے کی طرف قدر میں استحکام کی کئی وجوہات سامنے آئی ہیں، جبکہ پاکستان کی موجودہ حکومت جاری اخراجات میں سختی برت رہی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کی معاشی شرح 1.7 فیصد بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، چونکہ پاکستان میں مانیٹری پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی ہے اور آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

’طویل عالمی اقتصادی چیلنجز کے درمیان پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کم رہے گی، عالمی معیشت مسائل کا شکار ہے اور رواں سال افسوسناک ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔‘

عالمی بینک نے 2020 کے بعد سے معاشی چیلنجز میں اضافے کے رجحان سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ 2020 کے بعد سے دنیا بھر میں معاشی چیلنجز بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف ممالک کو اپنی معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی بینک نے قرض قرض مسائل کا سامنا کرنے والے ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان تمام ممالک کو معاشی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لینا ہوگا، اور معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات اور مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا