خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کب ہونگے ؟ گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لئے ، گورنر ہائوس میں بلایا گیا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

گورنر ہاؤس ذرائع کے مطانق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن وفد  کے درمیان دو گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔ عام انتخابات کیلئے تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو انتخابات اور اخراجات کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی گئی اور سکیورٹی بھی زیر غور آئی۔ تاہم اجلاس میں انتخابات کے لیے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں ایک دوسرا اجلاس اگلے ہفتے اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمیر حمید خان ، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمشن ظفر اقبال اور ڈی جی لاء محمد ارشد شامل تھے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو انتخابات کے لیے تاریخ کا تعین کرنے کے لیے خط لکھا تھا ، جبکہ گورنر نے ازخود تاریخ کا اعلان کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن حکام کو تفیصلی مشاورت کے لیے پشاور آنے کی دعوت دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘