شکاگو میں شہری ’چوہے کا گڑھا‘ بھر جانے پر احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شکاگو شہر کی ویسٹ روسکو اسٹریٹ کی کمیونٹی نے کئی دن کی جدوجہد کے بعد اس جگہ کو ڈھونڈ نکالا ہے  جو ’چوہے کا گڑھا ‘ کے نام سے مشہورہے۔

فٹ پاتھ پر چوہے کی شکل کے بنے اس چھوٹے سے گڑھے کو ایک مقامی شخص نے سمینٹ سے بھر دیا تھا، جس پر مقامی کمیونٹی تاریخ مٹانے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کر رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے1990 کی دہائی میں ویسٹ روسکو اسٹریٹ کے 1900 بلاک کے فٹ پاتھ پر ہونے والے گیلے پلستر پر صبح کے وقت اچانک ایک گڑھا پڑا ملا، جو ایک چوہے کی شکل کا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے اس پورے علاقے میں یہ ’چوہے کا گڑھا‘ کے نام سے انتہائی مقبول ہو گیا۔

لیکن حال ہی میں یہ ’چوہے کے نشان کا گڑھا‘ اچانک سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہوا جب سوشل میڈیا صارفین نے اس نشان کے غائب ہونے کی اطلاع دی اور اس کی سخت مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ نشان میں نظر آنے والے اس جانور کو ’چیملی‘ کا نام دیا گیا تھا، جو بظاہر چوہے کی شکل کا معلوم ہوتا ہے لیکن کچھ پڑوسیوں اور جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا زیادہ امکان ہے کہ یہ گڑھا نما نشان ایک چھوٹی گلہری کا ہو جو سیمنٹ کے گیلے پلستر پر درخت سے نیچے گر گئی تھی۔

جمعہ کو مقامی کمیونٹی کو نظر آیا کہ اس گڑھے کو تو رات کے وقت کسی نے کنکریٹ یا پلاسٹر جیسے مادے سے بھر دیا ہے۔ مقامی کمیونٹی نے اس نشان کو محفوظ اور دوبارہ بحال کرنے کے لیے اس میں بھرے مادے کو نکالنے کا کام شروع کر دیا۔

اس کے لیے مقامی کمیونٹی کی جانب سے اس گڑھے کے پاس سکے بھی رکھے گئے تاکہ ان کے لیے اس گڑھے کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

ادھر مقامی کمیونٹی کے ایک باشندے جانتھن ہویل نے میڈیا کو بتایا کہ تاریخ کا تحفظ اہم بات ہوتی ہے۔ ’چوہے کا یہ گڑھا‘ یہاں کی ایک تاریخی تختی کے طور پر محفوظ ہے اور اس لیے ہمیں اسے کھود کر دوبارہ بحال کرنا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

نئے صوبوں کے قیام پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں ٹھن گئی، بلاول بھٹو کا غیر آئینی اقدامات کی مزاحمت کا اعلان، عطا تارڑ کا ریفرنڈم کے حق میں جواب

بلاول بھٹو زرداری سندھ میں17 سالہ محرومیوں کا حساب دیں، پھر ملک کو نظام چلانے کا درس دیں، سیاسی تجزیہ کار

میری شناخت پاکستانی ہے، بلوچستان کے مفاد کی بات کے لیے کسی خاص علاقے سے تعلق ضروری نہیں، حبا فواد کاکڑ

بیک وقت حکومت کے مزے لینا اور اپوزیشن کرنا کھلا تضاد ہے، عطا اللہ تارڑ کا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل

ویڈیو

میری شناخت پاکستانی ہے، بلوچستان کے مفاد کی بات کے لیے کسی خاص علاقے سے تعلق ضروری نہیں، حبا فواد کاکڑ

غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اگر زبردستی سندھ کی تقسیم کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا، بلاول بھٹو

محسن نقوی اور چوہدری سالک کے درمیان کہیں رابطہ ہوا ہے، مریم نواز پنجاب کسی کو نہیں دیں گی، عامر الیاس رانا

کالم / تجزیہ

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟