فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن کو ایک ماہ کی مہلت مل گئی

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔

فیض آباد دھرنے کے محرکات جاننے کے لیے قائم کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلی عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔

اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی کارروائی مقررہ 2 ماہ میں مکمل نہیں ہوسکی اس ضمن میں حکومت نے 2 متفرق درخواستیں دائر کی ہیں، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے دریافت کیا کہ کمیشن کو مزید کتنا وقت چاہیے، جس پراٹارنی جنرل نے ایک ماہ کی مہلت طلب کی۔

آج کی سماعت کے حکم نامے کے یکم نومبر 2023 کے عدالتی حکم کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے 11 والیومز پر مشتمل عملدرآمد رپورٹ سربمہر لفافے میں جمع کرائی، تاہم الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا ابھی جائزہ نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لے کر ضروری ہوا تو ممکن ہے آئندہ سماعت پر جاری بھی کیا جائے گا۔

حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیکر مناسب حکم جاری کیا جائے گا، فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی کارروائی مقررہ 2 ماہ میں مکمل نہیں ہوسکی، اٹارنی جنرل کے مطابق کمیشن 14 فروری تک تحقیقات مکمل کرلے گا۔

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے جنوری کے تیسرے ہفتے میں حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جانی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے مقررہ وقت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے براہ راست رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی تاریخ پر کمیشن رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکتا۔

وفاقی حکومت نے 15 نومبر 2023 کو فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔ کمیشن کے چیئرمین ریٹائرڈ آئی جی پولیس سید اختر علی شاہ  ہیں جبکہ دیگر 2 ارکان میں ریٹائرڈ آئی جی طاہر عالم خان اور ایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ خوشخال خان ہیں۔

انکوائری کمیشن کے تفصیلی ٹی او آرز کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی تھی, قبل ازیں عدالت نے وفاقی حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد کرتے ہوئے فیض آباد دھرنا کیس کے معاملے پر ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی تجویز دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ