کچن گارڈننگ: گملوں میں ہی سبزیاں اگائیں، صحت و بچت دونوں پائیں

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف بچت کے لحاظ سے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھروں میں سبزیاں اگانا انسان کے جسم اور دماغ کو توانا رکھنے میں بھی اہم کردار کا موجب ہوتا ہے کیونکہ گھر کے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں اسپرے اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں لہٰذا عوا م کو چاہیے کہ وہ بازار سے سبزیاں خریدنے سے بچنے اور اپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کے لیے کچن گارڈننگ اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کے لیے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کےلیے گملوں، کھلے ڈبوں، پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔

چھوٹی جگہ پر کون کون سی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھریلو پیمانے پر چھوٹے پلاٹوں میں ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جوکافی دیر تک پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

ماہرین نے کہا کہ پالک، دھنیا، میتھی، گوبھی، ٹماٹر، شلجم، گاجر، مولی جیسی سبزیاں 3 سے 5 مرلہ کے پلاٹ میں بآسانی کاشت کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سبزیوں کے لیے اگر نہری پانی دستیاب نہ ہو تو پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی سال میں اوسطاً کتنی سبزی کھاتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیاں کاشت کرنے کے بعد انہیں پانی دیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ پانی کھیلیوں سے اوپر نہ جائے ورنہ اس سے زمین سخت اور اگاؤ متاثر ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں