3شادیوں کے بعد 3نو بالز : ’’شعیب ملک نے خود کو خراج تحسین پیش کیا؟ ‘‘

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا چھٹا ایڈیشن سنسنی خیز مقابلوں، بڑی کامیابیوں کے ساتھ جاری ہے۔ سیزن کا چھٹا میچ جس میں فارچون باریشال کا کھلنا ٹائیگرز سے مقابلہ تھا ، سوشل ٹائم لائنز پر خوب سرخیوں میں ہے۔ اس کی وجہ بھی دلچسپ ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ میچ کے دوران پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے ایک ہی اوور میں 3نو بالز کرا کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا. اسپنر ہونے کے باوجود ایک ہی اوور میں 3نو بالز کروانے پر جہاں صارفین نے خوب تبصرے کیے، وہیں یہ سوال بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کیا یہ اسپاٹ فکسنگ تو نہیں؟

شعیب ملک گزشتہ کئی روز سے اپنی تیسری شادی کی وجہ سے سرخیوں میں تھے لیکن اس میچ کے بعد صارفین کی توجہ ان کی شادی سے ہٹ کر اسپاٹ فکسنگ کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شعیب ملک کی نوبالز کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے جہاں ان کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے طنز ومزاح سے بھرپور تبصرے کیے ۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا شعیب ملک نے خود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 3نو بالز کروادیں۔


گفتگو مزید آگے بڑھی تو ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ایک ہی اوور میں 3نو بالز ؟ یہ ہو کیا رہا ہے؟


ایک اور صارف نے لکھا یہ فکسنگ ہے ، ایک اسپنر ایک ہی اوور میں 3نو بالز کیسے کروا سکتا ہے؟


واضح رہے کہ باریشال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ مشفق الرحیم نے 39 گیندوں پر 68* رنز بنائے۔  188 رنز کا ہدف  ٹائیگرز نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ٹائیگرزکے انعام الحق اور ایون لیوس نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس جیت کے بعد، اب ٹائیگرز پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی