سازشی قوتوں کو ڈر ہے اگر وزیراعظم بنا تو دہشتگردی اور لاپتا افراد کا مسئلہ حل کردوں گا، بلاول بھٹو

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ سازشی قوتیں ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہیں، سازشی قوتوں کو معلوم ہے کہ جس طرح میں ملک کے دکھ درد کا احساس کرتا ہوں اس طرح کوئی احساس نہیں کرتا،ان کو معلوم ہے کہ اگر میں وزیراعظم بنتا ہوں تو ان کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔

خصدار میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج وہ ایک بار پھر بلوچستان کی سرزمین پر کھڑے ہیں، آج کچھ قوتیں ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو نشانہ بنارہی ہیں، کیوں کہ ان کو معلوم ہے کہ اگر بلاول بھٹو وزیراعظم اور کوئی جیالا بلوچستان کا وزیراعلی بنتا ہے تو ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے زرداری نے کہا کہ سازشی قوتوں کو معلوم ہے کہ جس طرح میں ملک کے دکھ درد کا احساس کرتا ہوں اس طرح کوئی احساس نہیں کرتا، ان کو معلوم نہیں کہ میں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اور بلوچستان کے شہدا کا دکھ سمجھتا ہوں، وہ جانتے ہیں کہ میں بلوچستان کے حالات جانتا ہوں، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نہ صرف دہشتگردوں کا مقابلہ کروں گا بلکہ لاپتا افراد کا مسئلہ بھی حل کروں گا۔

’ان کو معلوم ہے کہ اگر کوئی بلوچستان اور وفاق میں دراڑیں کم کرسکتا ہے تو بلاول بھٹوزرداری ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے، ڈرتی نہیں ہے اور عوام کے حق پر سودا نہیں کرتی، پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو حق دلوا سکتی ہے۔ ‘

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سازشی جانتے ہیں کہ اگر صدر اٹھارویں ترمیم پر اگر پورے طریقے سے عمل ہوتا اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو حقوق ملتے، اور آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بلوچستان کے عوام کو حقوق ملتے تو آج بلوچستان کے حوالے سے جتنی سازشیں پک رہی ہیں سب ختم ہوجاتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں