عمر ایوب کا اپنے کزن یوسف ایوب کی گرفتاری کا دعویٰ

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور پولیس نے ان کے کزن یوسف ایوب کو تھری ایم پی او کے تحت ہری پور سے گرفتار کر لیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہاکہ اس کے علاوہ سابق وزیر خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں لیکن پولیس ایک جلسے سے انہیں بھی گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عمر ایوب نے کہاکہ پولیس نے میرے 16 سالہ بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور اب پولیس میرے 18 سالہ بھتیجے کے تعاقب میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قانون اور جمہوریت کی آواز کو دبانے کے لیے انتخابات سے قبل پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عمر ایوب نے کہاکہ ہم سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ رہیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے آئی جی خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پولیس سربراہ کو شرم آنی چاہیے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کو یہ دور ختم ہونے کے بعد ہماری آنکھوں میں دیکھنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت پڑے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

اخراجات میں کمی کا دباؤ، جاپان کا 44 ارب ڈالر کے سرکاری فنڈز کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی