الیکشن 2024: 8 فروری کو موسم کیسا رہے گا؟

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دن کسی بھی جگہ شدید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم 7 فروری کو انتخابات کے ایک روز قبل سندھ اور بلوچستان کے مغربی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے  ایک انٹرویو میں بتایا کہ اتوار تک  پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کے بعد بارش کا یہ سلسلہ 24 گھنٹوں کے اندر ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ انتخابات کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

سردار سرفراز نے کراچی میں اتوار تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موسلادھار بارش کا سامنا کرنے والے علاقوں میں نارتھ کراچی، سپر ہائی وے، بفر زون، ناگن چورنگی، سعدی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، نیو ایم اے جناح روڈ، ناظم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، شاہ فیصل اسکیم 33 اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بادل چھائے رہے جہاں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ 7 فروری کو شام تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، 40 سال بعد فروری میں شہر میں اتنی بارش ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کو گھنٹوں بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ بارش کا پانی بند لائنوں سے بہنے والے گندے پانی کے ساتھ مل کر کراچی شہر میں لوگوں کے گھروں اور اسپتالوں میں داخل ہو گیاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟