تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم گھمن اغوا کرلیے گئے، عمر ایوب کا دعویٰ

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغوا کیا گیا ہے اور انہیں پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

عمر ایوب نے انتخابی دھاندلی اور اسلم گھمن کی جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر)اسلم گھمن حلقہ این اے 74 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے