مودی سرکار بوکھلا گئی، انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعت کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مودی سرکار اپوزیشن جماعت کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ مودی سرکار کی جانب سے بھارتی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگرس کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا کہ ان کے 4 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر ملک ارجن کھارگے نے کہا ہے کہ یہ ہندوستانی جمہوریت کے لیے افسوسناک دن کی علامت ہے۔ مودی کی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

کانگریس ترجمان اجے ماکن کا کہنا تھا کہ پارٹی کے خلاف کارروائی کا مقصد انتخابات سے پہلے اسے پسِ پشت ڈالنا ہے، قومی انتخابات کے اعلان سے قبل اہم اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنا جمہوریت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مودی سرکار ایک پارٹی سسٹم کی طرف جانا چاہتی ہے، اس فیصلے کے خلاف ہم عدالت میں اپیل کر رہے ہیں اور عوامی احتجاج بھی کریں گے، اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پارٹی کا معاشی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

اُدھر مودی سرکار کی جانب سے اس سنگین بد نیتی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور وہ حسبِ معمول چپ سادھے بیٹھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم