پی ایس ایل کی رنگا رنگ تقریب کا قومی ترانے سے آغاز

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 9 کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز ہو گیا ہے، تقریب کا آغاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیاہے۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آج باغات کے شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوا۔

یہ ایونٹ اس ٹورنامنٹ کے آغاز کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا، تقریب میں عارف لوہار، علی ظفر، نوری، ساحر علی بگا، آئمہ بیگ اور دیگر نے اپنی پرفارمنس دکھائی، شائقین نے انہیں خوب داد دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) ٹی 20 ٹورنامنٹ نو سیزن سے چل رہا ہے، کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد پی ایس ایل کا جاری رہنے انتہائی خوش آئند بات ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1758850091035611440?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1758850091035611440%7Ctwgr%5Ea949e31e5486031ba5df206182914da93f3eea10%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2F208739880-excitement-soars-as-psl-9-commences-with-vibrant-opening-gala

2009 میں سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کی بس پر ہونے والے حملے کے بعد بین الاقوامی کرکٹرز پاکستان کا دورہ نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان سے باہر رکھنا پڑتا تھا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1758853470885421211?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1758853470885421211%7Ctwgr%5E88218e70a33d1aa976500a18bb9a54536cc3b3d9%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2F208739880-excitement-soars-as-psl-9-commences-with-vibrant-opening-gala

پی ایس ایل 2024 میں لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان افتتاحی میچ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ لاہور قلندرز کا مقابلہ 2 مرتبہ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم سے ہے اور وہ مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 2 مرتبہ چیمپئن شپ جیت رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی