حارث رؤف کیچ پکڑتے ہوئے زخمی، شان مسعود نے کیا اعتراض اٹھایا؟

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حارث رؤف گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے آخری اوور میں کیچ لیتے ہوئے خود کو زخمی کرگئے، لیکن ان کے کیچ پر شان مسعود نے اعتراض بھی اٹھا دیا۔

گزشتہ روز میچ کے فیصلہ کن مرحلے کے دوران احسن بھٹی کی گیند پر حسن علی نے اونچا شاٹ کھیلا جس پر حارث رؤف کیچ کے لیے دوڑے اور کیچ کرنے میں کامیاب رہے، لیکن کیچ مکمل کرنے کے دوران ان کا بازو اور سر زمین پر ٹکرایا، جس پر انہوں نے بال کو پھینک دیا۔

حارث رؤف کا سر اور بازو زمین سے ٹکرانے پر وہ درد سے کراہتے ہوئے ٹیرف پر گرگئے۔ اس بات پر بحث جاری تھی کہ آیا حارث رؤف نے کیچ مکمل کر لیا ہے، کیونکہ وہ درد میں لپکتے ہوئے گیند کو کھوتے دکھائی دے رہے تھے۔

تھرڈ امپائر نے اگرچہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ رؤف نے کیچ مکمل کر لیا ہے۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی اس فیصلے سے متفق نظر نہیں آئے، کپتان شان مسعود کو تھرڈ امپائر کے فیصلے پر ڈریسنگ روم سے احتجاج کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

سنسنی خیز میچ کے دوران جب کیچ آؤٹ دے دیا گیا تو کراچی کنگز کو ایک بال پر ایک رنز درکار تھا، جو آخری بال پر با آسانی بنا کر کراچی کنگز نے فتح اپنے نام کی۔

اس دوران حارث رؤف درد کے عالم میں میدان سے باہر چلے گئے اور بعد میں وہ اپنے دائیں بازو جس سے وہ گیند پھینکتے ہیں پر پلاسٹر چڑھائے نظر آئے۔ تاہم ابھی ان کی چوٹ کی حد واضح نہیں ہے۔

واضح رہے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے کندھے کا اسکین کرا لیا گیا ہے۔ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم حارث رؤف کو مانیٹر کر رہی ہے۔ ابھی طے نہیں کیا گیا کہ حارث رؤف اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ  2 وکٹ سے جیت لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم