گلوکار گوہر ممتاز اور فرحان سعید سوشل میڈیا پر ایک بار پھر آمنے سامنے

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی میوزک بینڈ ‘جل’ کے سابق گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے ایک بار پھر سابق ساتھی گلوکار فرحان سعید کے سُروں پر تنقید کردی۔

گزشتہ دنوں گوہر ممتاز نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ فرحان سعید اوسط آواز کے مالک ہیں، اُنہوں نے فرحان سعید کی آواز اور گائیکی پر بہت محنت کی تھی اور اُن کی وجہ سے ہی فرحان سعید آج موسیقی کی دنیا میں ہیرو بنے ہیں۔

گوہر ممتاز کے اس انٹرویو کے بعد فرحان سعید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے حالیہ مختلف کنسرٹ کی ویڈیو کلپس پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری اوسط زندگی ہے، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں‘۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

گلوکار گوہر ممتاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فرحان سعید کی وہی پوسٹ شیئر کرکے اُس کے ساتھ طویل نوٹ لکھا اور کہا کہ میرے بھائی فرحان نے یہ کلپ ایک زبردست کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا ہے، آپ میرے چھوٹے بھائی ہیں لیکن پھر بھی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ایک دوست اور بھائی کے طور پر آپ کی عزت کرتا ہوں اور میں پوری ایمانداری سے بات کرتا ہوں۔

گلوکار نے اپنے حالیہ انٹرویو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک انٹرویو کے دوران، جب مجھ سے یہ پوچھا گیا کہ ’جل‘ بینڈ میں جس بھی ’وکلسٹ‘ (مرکزی گلوکار) کو ہائیر کیا گیا، اُس نے وہ بینڈ کیوں چھوڑا؟ تو میں نے اس سوال کا جواب پوری ایمانداری کے ساتھ دیا، میری نیت غلط نہیں تھی۔

اُنہوں نے فرحان سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں، میں نے آپ کو عاطف اسلم کی جگہ ’عادت‘ گانے کے لیے ’جل‘ بینڈ میں رکھا تھا لیکن آپ کو اُس وقت گائیکی اور سُروں پر مہارت حاصل نہیں تھی۔

گوہر ممتاز نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ آپ نے یہ ویڈیو کلپس شو آف کرنے کے لیے اپ لوڈ کی ہیں لیکن کسی کو یہ بتانا چاہیے تھا کہ آپ ان ویڈیو کلپس میں بھی سُروں میں نہیں ہیں، مجھے آپ کے مداحوں اور آپ سے پیار ہے۔

واضح رہے کہ ‘جل’ بینڈ 2002 میں بنایا گیا تھا، گوہر ممتاز کے ساتھ عاطف اسلم اور فرحان سعید بھی اس معروف بینڈ کا حصہ تھے لیکن عاطف اسلم نے یہ بینڈ چھوڑ دیا تھا۔

عاطف اسلم کی بینڈ سے علیحدگی کے بعد فرحان سعید اس کے مرکزی گلوکار بن گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں ںے بھی ‘جل’ بینڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب