وزیر اعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلی بننے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے، پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے صوبے کے طلبا کے لیے امریکی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پنجاب اور امریکا کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پنجاب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

نیپال میں عام انتخابات کل منعقد ہوں گے، سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوگا؟

سابق آئی ٹی انجینئر کی پراسرار خودکشی، ساس سے جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا؟

را کی کٹھ پتلی مذہبی اسکالر سلمان ندوی کا داعش سے طالبان تک کا سفر

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے