بلوچستان حکومت کا مختلف محکموں میں اصلاحات کا اعلان

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں اصلاحات کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے صوبے کے پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے 7 روز میں اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو ایک ماہ میں اپنی رپورٹ صوبائی کابینہ کو پیش کرے گی۔

بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں صحت کی مد میں 80 ارب روپے کی خطیر رقم رکھے جانے کے باوجود محکمہ صحت کی حالت بہت بری ہے، صحت پر 80 ارب روپے خرچ ہونا اس غریب صوبے کے ساتھ کوئی مذاق نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ ان کی صوبائی حکومت مختلف محکموں میں اصلاحات متعارف کرائے گی، سندھ ماڈل کے تحت بلوچستان کے اسپتالوں کی حالت بنائیں گے، تعلیم کے شعبے میں بھی اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں مگر صورتحال بہتر نہیں ہوتی، صوبے میں 60 کے قریب اصلاحات متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق صوبے کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا،7 روز میں اصلاحات کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی جو ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی جسے تجاویز کی صورت میں کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے بھر میں اس نوعیت کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے جس سے عام عوام کو فائدہ حاصل ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ