پاکستان کے 3سرفہرست ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، بولی میں 15مئی تک توسیع کردی گئی

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق نے (فون پر) شرکت کی۔

جمعہ کو وزارت ہوابازی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس کے علاوہ وزارت ہوا بازی اور قانون ڈویژن کے سیکرٹریز، وزارت ہوا بازی، خارجہ امور، خزانہ کے سینیئر سرکاری حکام اور کنٹری ڈائریکٹر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے بھی شرکت کی ۔

کنٹری ڈائریکٹر آئی ایف سی نے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا ذکر کیا اور کمیٹی کو بتایا کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے کی متعدد کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور نئی سیاسی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اس مقصد کے تحت قطر، متحدہ عرب امارات، جرمنی، ترکی، نیدرلینڈز، ملائیشیا اور مقامی کمپنیوں کے بین الاقوامی بولی دہندگان نے بولی جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ وزیر خارجہ نے اس اہم منصوبے کے کامیاب نتائج کے حصول کے لیے اقتصادی سفارتکاری اور تیز رفتار عمل کے ذریعے مصروف سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دلچسپی رکھنے والے بولی دہندگان کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے اور آئی ایف سی کی بھرپور سفارش کی بنیاد پر کمیٹی نے بولی جمع کرانے کی تاریخ کو 60 دن کے لیے 15 مئی 2024  تک  بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ کو یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر مزید بریفنگ دی گئی اور اس پیش رفت کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اقتصادی سفارتکاری کی اپنائی گئی نئی حکمت عملی اور برطانیہ اور یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں سمیت وسیع تر عوامی مفاد میں دفتر خارجہ کی جانب سے مکمل سفارتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘