پی ایس ایل فائنل: عماد وسیم سگریٹ کے کش لگا کر محظوظ ہوتے رہے

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم ڈریسنگ روم میں سگریٹ پیتے ہوئے پائے گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جہاں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران عماد وسیم سگریٹ کے کش سے محظوظ ہوتے رہے اور کیمرے کی آنکھ نے اس منظر کو محفوظ کر لیا۔

اب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

اب اسلام آباد یونائیٹڈ کی 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس سے قبل 2 بار پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کر چکی ہے، جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایک بار پی ایس ایل کی فاتح رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp