بلوچستان: محکمہ اسپورٹس میں 95 لاکھ روپے کی خورد برد کا مقدمہ درج

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان کے محکمہ اسپورٹس میں 95 لاکھ روپے کی خوردبرد کا مقدمہ درج لیا گیا۔

مقدمہ سابق وزیر اسپورٹس عبدالخالق اور سٹی ایکسپریس انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محسن شاہد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے مقدمہ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کی مدعیت میں درج کیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق نومبر 2022 میں اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد کے لیے 95 لاکھ روپے جاری کیے گئے، تاہم نہ اسپورٹس ایونٹ منعقد کیا گیا اور نہ ہی رقم واپس خزانے میں جمع کرائی گئی۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ رقم خوردبرد کی گئی۔

مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تعزیرات پاکستان اور اینٹئ کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟