ماہ رمضان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، کونسی گاڑی کتنے کی ہوگئی؟

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گاڑیوں کی قمتیں گزشتہ چند برسوں سے اتنی زیادہ بڑھی ہیں کہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔ پاکستان میں رہتے ہوئے گاڑی خریدنا جیسے ایک خواب بن چکا ہو۔ اور حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں بننے والی 40 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس بھی عائد کیا تھا۔ جس کی وجہ سے 1400 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

لیکن اب اچانک سے دیکھا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم سے کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ڈالر کی قیمت پر انحصار کرتا ہے، اسی لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم رہنا ہے۔ مگر تشویش کی بات یہ ہے کہ کونسی کمپنوں نے اپنی کن گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی کی ہے؟

ہونڈا نے گاڑیوں کی قیمت میں کتنی کمی کی؟

ہونڈا اٹلس کی بات کی جائے تو ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لیمیٹڈ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ہونڈا اٹلس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی گئی ہے ۔

ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہوگا۔

انڈس نے کن گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی؟

 اسی طرح انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 59 ہزار سے کم کرکے 45 لاکھ 86 ہزار کردی جب کہ ٹویوٹا یارس کی تمام اقسام میں 73 ہزار روہے کی کمی کی گئی ہے۔

ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 43 لاکھ 26 ہزار، جبکہ ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی 48 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 66 ہزار کردی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی میں 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے لینڈ کروزر زیڈ ایکس 300 کی قیمت 3کروڑ 68لاکھ 29ہزار 36،829،000 کمی کے ساتھ 12 کروڑ کی ہو چکی ہے، جو کہ اس سے پہلے 15کروڑ 68لاکھ 29ہزار روپے کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اسلام آباد میں آبادی کے درمیان تیندوؤں کی موجودگی قدرتی مسکن کی تباہی کی عکاس، ڈبلیو ڈبلیو ایف کو تشویش

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ