زمان پارک صورتحال:صوبائی الیکشن کمیشن نے لاہور میں الیکشن شیڈول ملتوی کرنے کی استدعا کر دی

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف پولیس کی تعیناتی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ لاہور میں الیکشن شیڈول ملتوی کیا جائے کیونکہ صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی مہیا نہیں کی جا رہی۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ ابھی تک اسلام آباد میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔

لاہور کی حد تک الیکشن شیڈول معطل کیا جائے

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی حد تک الیکشن شیڈول معطل کیا جائے۔ یاد رہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پنجاب بھر میں 30 اپریل کو صوبائی اسمبلی کے لیے عام انتخابات ہونا ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کے خدشات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس لیے جانے کا امکان ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہےکہ صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی ہے اور کئی امیدوار کاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں کروا پا رہے ہیں۔

امیدواران اور حامیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں

الیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت رش زیادہ ہے اور زیادہ رش کی وجہ سے ان افسران کے دفاتر میں امیدواران اور حامیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں اور صورتحال کشیدہ ہے۔

زمان پارک میں محاصرے کے دوران کیا ہوتا رہا؟ جانیے وی نیوز کے رپورٹر کی زبانی

دوسری طرف لاہور میں ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  انتخابی سرگرمیوں کے دوران امن و امان کی صورتحال شدید متاثر ہو رہی ہے۔

انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے

بیان کے مطابق ’پنجاب حکومت نے اگر سیکیورٹی کے اطمینان بخش انتظامات نہ کیے تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا کہ ان حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ مخصوص نشستوں اور جنرل نشستوں کے لیے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے.۔

سیکیورٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے

‘حکومت پنجاب نے افسران کے دفاتر میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی بار بار یقینی دہانی کرائی تھی. صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ریٹرننگ افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے’

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37حلقوں میں ضمنی الیکشن ملتوی کردیے

بیان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے سیکیورٹی کے غیر مناسب انتظامات پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سیکیورٹی عملے کی کم تعداد کے باعث کاغذات نامزدگی وصولی کے دوران ناخوشگوار واقعات پیش آ رہے ہیں اور نا خوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اطمینان بخش انتظامات نہیں کیے گئے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش ہاتھ سے نکلا تو بھارت کو پڑوسی یاد آگئے، طارق رحمان کو دہلی بلانے کے لیے بے تابی

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ